ایرانی ائیر ٹو ہوائی کمپنی روس سے 20 طیارے خریدے گی،مجموعی رقم1 ارب ڈالرز

جمعرات 26 اپریل 2018 23:14

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ایرانی ائیر ٹو ہوائی کمپنی روس سے 20 طیارے خریدے گی،خریداری کا معاہدہ انطالیہ میں جاری ایئر شو کے دوران کیا گیا،طیاروںکی مجموعی رقم1 ارب ڈالرز ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی ائیر ٹو ہوائی کمپنی اپنے بیڑے میں 20 طیاروں کا اضافہ کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں روسی طیارہ ساز کمپنی سوخوئی سے "سپر جیٹ 100 "قسم کے مسافر بردار طیارے خریدنے کا اعلان کیا گیاہے۔ خریداری کا یہ معاہدہ انطالیہ میں جاری ایئر شو نمائش کے دوران کیا گیا۔ ان طیاروں کی مجموعی رقم 1 ارب ڈالرز ہوگی جسے 2019 میں بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :