ْمصر،جھڑپوں اور سیکورٹی کارروائیوں میں 3فوجی جوان شہید،کمانڈر ناصر ابو زاقل سمیت30انتہا پسند ہلاک

جمعرات 26 اپریل 2018 23:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) مصر میں جھڑپوں اور سیکورٹی کارروائیوں میں 3فوجی جوان شہیداور 30انتہا پسند ہلاک ہو گئے،ہلاک شدگان میں کمانڈر ناصر ابو زاقل بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں جھڑپوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین فوجی اور تیس مشتبہ انتہا پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصری فوج نے بدھ کو ایک بیان میں ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔ مصری سکیورٹی فورسز شمالی سیناء اور ملک کے دوسرے علاقوں میں 9 فروری سے ’’ سیناء 2018ء ‘‘ کے نام سے جنگجوؤں اور انتہا پسندوں کے خلاف بڑی کارروائی کررہی ہیں۔اس میں اب تک کم سے کم 200انتہا پسند جنگجو اور 33 سرکاری فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہا پسندوں کے مہلوکین میں شمالی سیناء میں داعش کا ایک مرکزی کمانڈر ناصر ابو زاقل بھی شامل ہے۔

مصری فوج نے گذشتہ ہفتے اس کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔اس آپریشن کے دوران میں 170 سے زیادہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2013ء میں مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے داعش سے وابستہ گروپ نے اس علاقے میں سرکاری سکیورٹی فورسز پر بیسیوں تباہ کن بم حملے کیے ہیں۔شمالی سیناء میں داعش کے علاوہ متعدد اور جنگجو گروپ بھی مصری سکیورٹی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ان جنگجو گروپوں کے حملوں میں سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :