اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 660کے وی مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن کی توسیع ، 50لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے اور 2017-18کیلئے تمباکو پر ٹیکس کی نئی شرح کی منظوری د یدی

رمضان ریلیف پیکج کے تحت روزمرہ استعمال کی 19اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 26 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 660کے وی مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن کی توسیع ،پاسکو کے ذریعے بحری راستے سے 50لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے اور 2017-18کیلئے تمباکو پر ٹیکس کی نئی شرح کی منظوری د یدی رمضان ریلیف پیکج کے تحت روزمرہ استعمال کی 19اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔ جمعرات کوجمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی، رمضان پیکج کے تحت روزمرہ استعمال کی 19اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی والی اشیاء میں آٹا، چینی، کوکنگ آئل، دودھ، چائے، دال اور چاول شامل ہیں، رمضان پیکج کے تحت عوام کو ایک ارب 73کروڑ روپے کا ریلیف دیا جائے گا، ای سی سی میں 660کے وی مٹیاری، لاہور ٹرانسمیشن لائن کی توسیع کی منظوری دی گئی ،پاسکو کے ذریعے بحری راستے سے 50لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے اور 2017-18کیلئے تمباکو پر ٹیکس کی نئی شرح کی منظوری دیدی گئی۔