خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

جمعرات اپریل 23:20

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا  احسن اقبال کیخلاف عدالت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ابرارالحق نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھا کہ احسن اقبال کیخلاف آئندہ ہفتے عدالت جاوں گااوربابراعوان میرے کیس کی پیروی کریں گے واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی مبینہ اقامہ ہولڈر ہیں اور ان کے پاس سعودی عرب کا اقامہ ہے۔