Live Updates

وزیراعلی کے پی کے مشیر سردار سورن قتل کیس ،عدالت نے بلدیو کمار کو بری کردیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بلدیو کمار کو عدالت نے عدم ثبوت پر بری کردیا۔ جمعرات کو بونیر ڈگر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سردار سورن سنگھ قتل کیس کی سماعت کی جس کے دوران عدالت نے بلدیو کمار کو عدم ثبوت پر قتل کے الزام سے بری کردیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا۔پولیس نے سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات