لاہورہائیکورٹ نے عام انتخابات سے پہلے حلقہ بندیوں کی تشکیل کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

جمعرات اپریل 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) لاہورہائیکورٹ نے عام انتخابات سے پہلے حلقہ بندیوں کی تشکیل کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے نارووال کے رہائشی کی درخواست پرسماعت کی،وکیل درخواستگزارنے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے پہلے امیدواروں سے اعتراضات لینااور ان کا موقف سننا ضروری ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردیاجائے اورعدالت قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کاحکم دے۔عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔