Live Updates

میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا ،نواز شریف

تمام ارکان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ،کہ اگر میں جیل بھی چلا جائوں تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی ، مل کر پورے پاکستان کو کور کریں گے، راولپنڈی میں مخالفین کو ہر بار کی طرح شکست دیں گے، عوامی رابطہ مہم رمضان کے مہینے میں بھی جاری رہے گی،سابق وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 23:26

میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا ،نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل بھی چلا جائوں تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی ، مل کر پورے پاکستان کو کور کریں گے، راولپنڈی میں مخالفین کو ہر بار کی طرح شکست دیں گے، عوامی رابطہ مہم رمضان کے مہینے میں بھی جاری رہے گی،میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔

جمعرات کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز کا اجلاس ہوا۔ نواز شریف نے ارکان کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ اگر میں جیل بھی چلا جائوں تو کسی نے ہمت نہیں ہارنی، ہم مل کر پورے پاکستان کو کور کریں گے، انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت دی کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گراف گرا نہیں بلکہ مزید اوپر گیا ہے۔

نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ آپ عوام میں جائیں اور پارٹی کے بیانیہ کو عام آدمی تک پہنچائیں، انشاء اللہ راولپنڈی میں مخالفین کو ہر بار کی طرح شکست دیں گے، عوامی رابطہ مہم رمضان کے مہینے میں بھی جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق جلسوں میں بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز الگ الگ نمائندگی کریں گے، نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی بیانیے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کی تحریک پر ڈٹ جانے کی ہدایت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات