مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشتگردوں کاحملہ، پاک فوج کا جوان شہید، جوائی کاروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

جمعرات اپریل 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا، پاک فوج کی جوائی کاروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کا پاکستانی دستوں کی جانب سے موثر جواب دیا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ سپاہی فرمان اللہ شہید ہو گیا۔