مونال ریسٹورنٹ کی لیز میں مزید توسیع نہ کی جائے ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا حکم

2011/12میں 19فرضی ناموں پر پلاٹ تقسیم کیے گے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے معاملات نیب کے پاس ہیں، سیکٹر ای الیون میں نیشنل پولیس فائونڈیشن سمیت پانچ ہاوسنگ سوسائٹیوںکی جانب سے لے آئوٹ اور پلان جمع نہ کرانے پر ان کی این او سی کینسل کر دی گئی ہے، سی ڈی اے حکام کی بریفنگ

جمعرات 26 اپریل 2018 23:29

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ کی لیز میں مزید توسیع نہ کی جائے ، سی ڈی اے حکام نے بتایاکہ 2011/12میں 19فرضی ناموں پر پلاٹ تقسیم کیے گے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے معاملات نیب کے پاس ہیں ۔ سیکٹر ای الیون میں نیشنل پولیس فائونڈیشن سمیت پانچ ہاوسنگ سوسائیٹیکی جانب سے لے آئوٹ اور پلان جمع نہ کرانے پر ان کی این او سی کینسل کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کی کنوئینرشپ میں پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے اعلی حکام کے علاوہ ایف آئی اے اور نیب کے حکام نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کے ریڈ زون میں گرینڈ حیات ہوٹل کی تعمیر کا معاملہزیر بحث آیا ۔نیب حکام نے کمیٹی نکو بتایا معاملے کی انکوائری جنوری سے شروع ہوئی جو ابھی جاری ہے جس پر کنونئیر کمیٹی میا عبدالمانانے نیب کو گرینڈ حیات ہوٹل معاملے کی انکوائری کو مئی کے پہلے ہفتے تک حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ۔

کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ سی ڈی اے میں 2010-11 میں فرضی ناموں پر انیس پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کئے گئے تھے۔سی ڈی اے حکام نے کمیٹی کو بتا یا کہ اس وقت کے افسران نے ان میں پانچ رہائشی پلاٹس کی قیمت مارکیٹ ریٹ پر لگانے کی بجائے فرضی قیمت لگائی جبکہ 14پلاٹس زرعی فارم تھے ۔ جس پر ایف آئی اے حکام نے انکوائری کی ملزمانکے خلاف محکمانہ کاروائیکی جاچکی ہے ۔

پلاٹ الاٹ منٹ جعلی کی گئی تھی اب بھی معامالات نیب کے پاس زیر سماعت ہیں ۔ کنونئیر کمیٹی نے ایف آئی اے اور نیب سے حتمی رپورٹ 8مئی تک طلب کرلی ۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایک متاثرہ بیوہ خاتون کا اپنے پلاٹ کو ریگولرائزڈ کرنے کی التجاکی ان کا موقف تھا کہ میں اپنے پلاٹ کی فیس پہلے ہی ادا کر چکی ہوں، اس پر اب میرا مکان ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پلاٹ بحال کیا جائے، کیونکہ پلاٹ کی قیمت اور فیس کئی مرتبہ ادا کی جاچکیہے جس پر سی ڈی اے حکام نے کہا کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں اگر کمیٹی منظور دے دے جس پر کنونئیر میاں عبد المنان کی ہدایت پر پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے مکان خاتون کے نام پر منتقل کرنے کے احکمات جاری کر دئیے۔

اجلاس میں مونال ریسٹورنٹ کی لیز کا معاملہ کمیٹیمیں اٹھایا گیاکنونئیر کمیٹی عبدالمنان نے کہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں حکم دیا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ کی 2020 کو ختم ہونے والی لیز میں توسیع نہ کی جائے۔مونال ریسٹورنٹ والوں نے کئی ایکڑ مزید پر قبضہ جمایا ہوا ہیجس پر سی ڈی اے حکام نے کمیٹیکو یقین دلایا کہ ان کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور لیز 2030 کی بجائے 2020 کو ختم ہو جائے گی۔

جس پر کنونئیر عبالمان نے کہاکہ معاملہ صرف لیز کا نہیں بلکہ لیز معاہدے میں نکات کی خلاف ورزی کا ہے مونال ریسٹورنٹ والوں نے معاہدے سے ہٹ کر اضافی اراضی پر کیسے تعمیرات کر لیںوزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے معاہدے کی خلاف ورزی کا جائزہ لے کر آٹھ مئی کو رپورٹ پیش کرے اگر لیز معاہدے کی خلاف ورزی ثابت ہوئے تو پھر لیز خود بخود ختم ہو جانی چائیے۔

کمیٹی میں اسلام آباد کے سیکٹر 11-E میں پانچ ہاسنگ سوسائٹیوں کا لیز معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ پیش کیا گیا جس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ای الیون سیکٹر میں پانچووں سوسائٹیز ,, لے آوٹ،، پلان کی خلاف ورزی کی ہیجس پران کااین او سی کینسل کر دیا گیا ہے ان میں سے ایک سوسائٹی ہائیکورٹ میں چلی گئی ہے۔اجلاس میں گرینڈ ایمپبسڈر ہوٹل کا بھیمعاملہ زیر غور آیا کمیٹی کو بتایا گیا مذکورہ جگہ وکلائکو الاٹ کی گئی تھی جنہوں نے لیز پر اگے ہوٹل انٹطامیہ کو 99سال کی لیز پر دے دی ہے جس پر معاملہ اگلے جلاس تک مئوخر کر دیا گیا ۔

کمیٹی کے اجلاس میں آڈت حکام نے بتایا کہ مارگلہ ٹاور حکام نے اپنی زمین کسی دوسرے کو فروختکر دی ہے جس پر وہ ٹاور بنانا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے 994کروڑ روپیکی واجب الادارقم ادا نہیں کی جس پر سی ڈی اے حکام نے بتایا معاملہ عدالت میں ہے جس پر مزید غور مئوخر کر دیا گیا ۔ اجلاس میں انکشاف کیاگیا کہ کنونشن سنٹر سے چلنے والی سٹل سروسزکا ریکارڈ اور انکوئری رپورٹ گم کر دی گئیہے جس میں کروڑوں روپے کا ہیر پھیر ہوا تھا کنونئیر کمیٹی نے نیب اور ایف آئی اے سے رپورٹ 8مئی تک طلب کرلی۔