انتخابات کا دن جمہوریت و سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا

،غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے باری باری عبرت کا نشان بنتے جا رہے ہیں،تکبر کے بت ٹوٹنے پر قوم خوش ہے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

جمعرات اپریل 23:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ انتخابات کا دن جمہوریت و سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے باری باری عبرت کا نشان بنتے جا رہے ہیںتکبر کے بت ٹوٹنے پر قوم خوش ہے خواجہ آصف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ہے کرپشن کا معاملہ شریفوں کے دامادوں تک چلا گیا ہے عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے سیاسی فرعونوں کو سیاست بدر کرے گی استحصالی ٹولے کو سیاست سے آؤٹ کئے بغیر ملک ترقی اور قوم خوشحال نہیں ہو سکتی میڈ یا گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی و خاندانی حکومتیں بادشاہت کی طرز پر چلائی جاتی رہی ہیں پارلیمنٹ نے ہمیشہ محروم طبقات کی بجائے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کیا شریف خاندان تیس سالوں سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے دنیا کے 55 ممالک میں جائیدادیں بنانے والے دیانتدار نہیں ہو سکتے احتساب کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی انتخاب ہونا چایئے۔