نمک منڈی فوڈ سٹریٹ ضلعی حکومت کا تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا، ضلع ناظم پشاور

جمعرات 26 اپریل 2018 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہا ہے کہ نمک منڈی فوڈ سٹریٹ ضلعی حکومت کا تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا‘ یہ منصوبہ تاجروں کی مثالی تعاون کے باعث کامیابی سے اختتام پذیر ہے نمک منڈی ی فوڈ سٹریٹ کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ فوڈ سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ ‘ ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق‘ اے سی پشاور مغیث ثناء اللہ ‘نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر کیلئے مقررکئے گئے کمیٹی کے چیئرمین مبشر منظور‘ ڈسٹرکٹ ممبر میناخان آفریدی‘ ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ‘ تاجررہنما ناصر خان ‘ حاجی میر باز ‘ حاجی فرید ‘حاجی معمور خان اور متعلقہ کنسلٹنٹ بھی ہمراہ تھے انہوں نے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں پر پارکنگ کیلئے فرش پر تاریخی وزیر ی اینٹ جبکہ بالائی منزل پر پشاور کے تاریخی دروازوں کے طرز پر بنائے گئے ان اور آئوٹ دروازوں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا ضلع ناظم نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فردا فردا تمام تاجرو ںکا اور علاقے کے رہائشیوں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ انکی مثالی تعاون کی سبب نمک منڈی فوڈسٹریٹ کا تاریخی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ فوڈ سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا انہوں نے نمک منڈی فوڈسٹریٹ میں بنائے گئے خصوصی باتھ رومز کا بھی معائنہ کیا اور کہاکہ مہمانوں کو روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

نمک منڈی فوڈ سٹریٹ پشاور کی پہچان ثابت ہوگا

متعلقہ عنوان :