خیبر میڈیکل یو نیورسٹی پشا ورمیں پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کا افتتا ح

جمعرات اپریل 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) خیبر میڈیکل یو نیورسٹی پشا ور(کے ایم یو)میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل (پی ایم ڈی سی )کے علاقائی دفتر کا افتتا ح کر دیا گیا۔ یہ افتتا ح پی ایم ڈی سی کے صدر جسٹس ریٹا ئر ڈ میا ں شاکر اللهجان نے کیا جبکہ اس مو قع پر کے ایم یو کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، کنٹرولر امتحا نا ت کر نل ریٹا ئرڈ ڈاکٹر محمد بختیارخان اور ڈائر یکٹر فنا نس ونگ کما نڈر ریٹا ئر ڈ تو قیر احمد کے علاوہ مختلف ذیلی اداروں کے سر براہان اور پی ایم ڈی سی کے متعلقہ حکا م بھی مو جو دتھے۔

پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کی افتتا حی تقر یب سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کر تے ہو ئے پی ایم ڈی کے صد ر جسٹس ریٹا ئر ڈ میا ں شاکر اللهجان نے کہا کہ یہ انکے اور پی ایم ڈی سی کیلئے اعزاز اور فخر کی با ت ہے کہ وہ خیبر پختو نخوا کے ہزاروں ڈاکٹروں کی سہو لت کیلئے کے ایم یو میں پی ایم ڈی سی کے علاقائی دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے علا قا ئی دفتر کے کے ایم یو میں قیا م سے جہا ں صو بے کے ہزاروں میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹروں کو اپنے اسنا د کی رجسٹریشن، تجدید اور تصدیق کیلئے اسلام آباد کے چکر نہیں لگا نے پڑیں گے وہا ں کے ایم یو اور پی ایم ڈی سی کے ذیلی دفتر کی ایک ہی چھت تلے مو جو د گی سے ہزاروں ڈاکٹروں کے قیمتی وقت اور وسا ئل کی بچت بھی ہو گی

متعلقہ عنوان :