چنیوٹ،خاوند سے جھگڑے کی بنا پر خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

90فیصد جسم جھلس گیا خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات اپریل 23:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء)خاوند سے جھگڑے کی بنا پر خاتون نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی90فیصد جسم جھلس گیا خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ پینسرہ روڈ بھوانہ چک نمبر209میں گزشتہ شب ارم شہزادی کا اپنے خاوند محمد شریف سے جھگڑا ہو گیا جس کی بنا پر طیش میں آکر ارم شہزادی نے گھر میں پڑے ہوئے پٹرول کی بوتل کو اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگا لی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواڑ بھوانہ منتقل کیا گیا جہا ں پر اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔