سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کاروائی

جعلی روٹ پرمٹ ہولڈر رکشہ اور بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کرتے ہوئے 2پرانی بسیں،ایک سوزوکی اور 7جعلی پرمٹ ہولڈر رکشے تھانے میں بند کر دئیے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عبداللہ کھوسہ اور ڈی ایس پی مس شبانہ نے ٹریفک پولیس اور آرٹی اے کے عملے کے ہمراہ عسکری چوک ائیرپورٹ روڈ پر خستہ حال بسوں ،جعلی روٹ پرمٹ ہولڈر رکشہ اور بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کرتے ہوئے 2پرانی بسیں،ایک سوزوکی اور 7جعلی پرمٹ ہولڈر رکشہ پکڑ کربند کر دئیے۔

اس کارروائی کے دوران متعدد بسوں ،رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے پرمٹس ،کاغذات اور کنڈیشن کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے کہا کہ خستہ حال اور خراب کنڈیشن بسوں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں کو مشکلات درپیش ہے اس سلسلے میں ان بسوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ بس مالکان کٹرا بسوں کی جگہ نئی ماڈل کی بسیں لائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر میں رکشوں کی وجہ سے متعدد مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ جعلی پرمٹ ہولڈر رکشوں سے شہر میں ٹریفک کا دبائو مزید بڑھ رہا ہے اس سلسلے میں ان جعلی پرمٹ ہولڈرزکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں رکشہ مالکان اور یونین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پرمٹ ، کاغذات ساتھ رکھیں جبکہ رکشہ پر اپنا اوریجنل کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ لازمی طور پر آویزاں کریں ۔

انہوں نے کہاکہ جعلی پرمٹ ہولڈر رکشے شہر کے نواحی علاقوں اور کلیوں میں چلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں غیرقانونی طورپر پک اپ اور سوزوکی گاڑیاں چل رہی ہیں جوکہ پرمٹ اور گاڑی کا ٹیکس بھی دیگر صوبوں میں ادا کرتے ہیں لیکن کارروبار ہمارے یہاں کررہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ یہ تمام گاڑیاں ہمارے صوبے کو ٹیکس دیں ۔دیگر صوبوں کے لوڈنگ گاڑیوں کوبلوچستان کے بغیر پرمٹ چلانے کی اجازت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ گاڑی مالکان قانونی کا احترام کرتے ہوئے اپنی گاڑی کے پرمٹ حاصل کریں وگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو بند کیا جائے گا۔