کچلاک کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسا فر منی کو چ حادثے کا شکا ر ہو گئی

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے ہیں،3زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

کچلاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) کچلاک کے قریب کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسا فر منی کو چ حادثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سی3کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو کچلاک ملک ہاشم ہوٹل کے قریب منی کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت15افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری گاڑیوں اور ایمبولنسز کے ذریعے ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں زخمیوں میں10 سالہ بچی بی بی نسیمہ ،2سالہ بچے صدیق اللہ اور60 سالہ شخص گل محمد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں دیگر زخمیوں میں 6 سالہ بچہ حقمل،2 سالہ بچی بی بی افسانہ،7 سالہ حکمت اللہ اور حسن خان ، 8 سالہ داد اللہ 12 سالہ عنایت اللہ، 14 سالہ قدرت اللہ، 15سالہ نیاز محمد، 35 سالہ بی بی راقیمہ 38 سالہ انعام اللہ، 40 سالہ بی بی میمونہ ،45 سالہ محبوبہ شامل ہیں جن کی ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر میں علاج معالجہ جاری ہے زخمیوں کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقوں کلی سیگی شمشوزئی گلستان سے بتائی جا رہی ہے ۔