صحبت پور کے علاقے گوٹھ عبدالغنی کھوسہ میںتیار گندم کے ذخیرہ کو آگ لگ گئی

100من گندم جل کر راکھ ہو گئی

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء)صحبت پور کے علاقے گوٹھ عبدالغنی کھوسہ میںتیار گندم کے ذخیرہ کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 100من گندم جل کر راکھ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے تحصیل فریدآباد کے گوٹھ عبدالغنی کھوسہ میں دلمراد بروہی کے ذخیرہ شدہ گندم کے ڈیرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے پلک جھپکتے ہی گندم کے ذخیرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لوگوں نے اپنی مدد آپ آگ کو بجھانے کوشش کرتے رہے اور فائربریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے پہلے قابوکر لیا تب تک آگ نے 100من کے قریب گندم کو جلا کر راکھ بنا دیا۔