ندیم چن کی سیاست شروع ہی سیاسی مسافری سے ہوئی ، ن سے ق لیگ، ق سے پیپلزپارٹی اور اب پی ٹی آئی،اس کے بعد ان کی اگلی سیاسی منزل کیاہوگی ندیم چن بہتر طور پر جانتے ہوں گے ،ان کی جگہ پر حیرت ہے نہ منافقت پر

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کابیان

جمعرات 26 اپریل 2018 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ندیم چن کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کی سیاست کرے تاہم ندیم چن کی جگہ پر حیرت ہے نہ منافقت پر۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھٹو والے بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ اچھا ہوتا ندیم چن کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے اپنے ماموں ظفر گوندل کا بھی ذکر کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ندیم چن کی سیاست شروع ہی سیاسی مسافری سے ہوئی ہے۔ ن لیگ سے ق لیگ، ق لیگ سے پیپلزپارٹی اور اب پی ٹی آئی۔ پی ٹی آئی کے بعد ان کی اگلی سیاسی منزل کیاہوگی ندیم چن بہتر طور پر جانتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے جو نکلتا ہے گوشہ گمنامی میں چلا جاتا ہے۔