لالہ موسیٰ،عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں دو نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع کر دی گئی

منصوبے پر 12 لاکھ روپے لاگت آئے گی

جمعرات 26 اپریل 2018 23:52

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں12لاکھ روپے لاگت سے دو نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے، ٹراما سنٹر میں استعمال کیلئے تین نئی سکشن مشینیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، فلٹریشن پلانٹس اور مشینوں کیلئے وسائل مخیر حضرات نے فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں لگائے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس پر فی پلانٹ چھ لاکھ روپے لاگت آئے گی، ایک پلانٹ کے لئے اخراجات ممتاز سماجی شخصیت امتیازکوثر نے برداشت کئے ہیں جبکہ دوسرے کیلئے پانچ لاکھ روپے سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد اور ایک لاکھ روپے ڈاکٹر شاہد نے عطیہ کئے ہیں۔

دریں اثناء آپریشن تھیٹرکیلئے فراہم کی جانیوالی سکشن مشینیں بھی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا ، ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف نے مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات پر امتیاز کوثر، ڈاکٹر مقصود زاہد، ڈاکٹر شاہد کو زبردست سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :