Live Updates

تحریک انصاف کے ممبر سازی مہم کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، محمد ایوب

جمعرات 26 اپریل 2018 23:48

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع غذر کے صدر محمد ایوب تحصیل پونیال کے صدرمیون خان کنونیروزیر توصیف نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سازی مہم میں مختلف سیاسی جماعتوں کے دو درجن سے زائد کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں غذر میں اب (ن ) لیگ میں صرف قاری عبدالرحیم رہ گیا ہے عبدالرحیم عمران خان پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے ہم وہ باتیں نہیں دہراناچاہتے جو عبدالرحیم نے عمران خان کے بارے میں کیا ہے ان کی ان باتوں سے ان کی سیاسی حیثیت اور اخلاقی دیوالیہ پن کا پتہ چلتا ہے ضلع غذر کے عوام پر باریاں لینے والوں نے ظلم کے پہاڑ گرا ئے ہیں نشان حیدر ضلع غذر میں مگر یہاں پر نہ اے پی ایس ہے نہ کیڈٹ کالج نہ 1122ہے نہ ہی ہسپتال میں ڈاکٹر موجود ہیں الگ ضلع ان کی بس میں نہیںگلگت غذر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے الگ ضلع بنانا ان کی بس کی بات نہیں غذر کی پولیس دوسرے ڈسٹرکٹ میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے اس وجہ سے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کا رکن پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات