سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کاروائی

فیض آباد میں 06 ٹرانسپورٹ اڈوں کے غیر قانونی تعمیر شدہ شیڈز کو مسمار کر دیا

جمعرات اپریل 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فیض آباد میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف بھر پور کاروائی کر کے غیر قانونی تعمیر کیے جانے والے 06 ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان کی جانب سے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے تعمیر کئے گئے بڑے شیڈز کو مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کیے جانے والے تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ کے تمام عملے کے علاوہ ڈی ایم اے ، انوائرنمنٹ ونگ، ایم پی او اور سی ڈ ی اے اور ایم سی آئی کے دیگر شعبوں نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھر پور معاونت فراہم کی گئی۔

تجاوزات کو گرانے کے لیے ہیوی مشینری کو استعمال کیا گیا ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب فیض آباد کے مقام پر جن غیر قانونی ٹراسپورٹ اڈوں کے خلاف کاروائی کی گئی ان میں اسلام آباد ایکسپریس، شجاع ایکسپریس، راجہ ٹریویلزون ، راجہ ٹریویلز ٹو اور راجہ ٹریویلز تھری شامل ہیں۔آپریشن سے قبل ان غیر قانونی اڈوں میں پارک کی گئیں گاڑیوں کو نکال لیا گیا ۔ آپریشن کے دوران کچھ عناصر نے کارِ سرکار میں مداخلت کی کوشش کی تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کامیابی کے ساتھ اس آپریشن کو مکمل کر لیا۔

متعلقہ عنوان :