نااہل حکمرانوں کی نااہلی پر عدلیہ نے ایک اور مہر ثبت کر دی ہے،سید اسد نقوی

جمعرات 26 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) نااہل حکمرانوں کی نااہلی پر عدلیہ نے ایک اور مہر ثبت کر دی ہے۔خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ آئین کی بالادستی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل62ایف کے تحت نااہلیت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔

وہ شخص کیسے اپنے ملک کا مخلص ہو سکتا ہے جو کہ حکومت میں بھی وزیر ہو اورجھوٹ بول کر بیرون ملک میں بھی نوکری کررہا ہو۔ کرپٹ اور لالچی حکمرانوں کا پیٹ کسی صورت نہیں بھر سکتا۔ن لیگ کے نا اہل وزیروں پر عدلیہ نے نا اہلی کی ایک اور مہر ثبت کی ہے۔ ایسے حکمرانوں کی حکومت پاکستانی عوام کے لئے باعث شرم ہے۔عوام عدلیہ کے فیصلوں کیساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

آنے والے الیکشن میں عوام ن لیگ کے نااہلوں کا کلین سوئپ کرئے گی۔ تحت لاہور کی حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کو بڑھایا ہے۔ناکام معاشی پالیسوں کے باعث غیر ملکی قرضہ بڑھ گیا جس کا سارا بوجھ عوا م پر ڈالا گیا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ عوام صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ اپنے پورے دور اقتدار میں ن لیگ کوئی ایک ایسا ہسپتا ل نہیں بناسکی جہاں وہ خود بھی اپنا علاج کروا سکیں۔انشااللہ عوام الیکشن میں راؤنڈ کے بادشاہوں شہزادوں کی حکومت کو یکسر مسترد کردیں گئے۔