ای لائبریری راولپنڈی میں اساتذہ کے لئے ای لرننگ تربیتی سیمینار کل ہوگا

سیمینار میں وڈیو لنک کے ذریعے اساتذہ کو ای لرننگ سے بہرہ ور کیا جائے گا، شیرافضل ملک

جمعرات 26 اپریل 2018 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی نوازشریف پارک راولپنڈی میں قائم ای لائبریری میں اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ ور کرنے کے لئے تربیتی سیمینار جمعہ کو تین بجے منعقد ہوگا جس میں وڈیو لنک کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین شرکاء سیمینار کو ای لرننگ کے بارے میں آگاہ کریں گے - چیف لائبریرین ای لائبریری راولپنڈی شیرافضل ملک نے بتایا کہ تربیتی سیمینار میں مقامی تعلیمی اداروں کے اساتذہ شرکت کریں گے جنہیں پنجاب میں ای لرننگ کی سہولیات سے روشناس کرایا جائے گا اور وڈیولنک کے ذریعے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گی- شیرافضل ملک نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس منصوبے سے طلباء طالبات کو تعلیم و تحقیق کی جدید ترین سہولیات حاصل ہوں گی جسے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کے وژن کے مطابق مشیر وزیراعلی پنجاب چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمرسیف نے پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے - انہوں نے کہا کہ ای لائبریری دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے جسے پورا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے ہر ممکن وسائل مہیا کئے ہیں اور اعلی صلاحیتوں کے حامل انتظامی سربراہان کو یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں کہ وہ ای لائبریریوں کی سہولیات سے شہریوں کو بہرہ ور کریں -