الخدمت فاؤنڈیشن اور آئی ایچ ایچ کے زیراہتمام یتیم بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

الخدمت کے 800کفالت شدہ یتیم بچوں، بیوائوں اور ترکی سے آئی ایچ ایچ اور ٹکا کے وفود اور الخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی یتیم بچوں کے لئے الخدمت کی کاوشیں کسی تعارف کا محتاج نہیں، ترک سفیر

جمعرات 26 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آئی ایچ ایچ کے زیراہتمام یتیم بچوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے رویلز ایونٹ کمپلیکس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںملک بھر سے آئے ہوئے الخدمت کے 800کفالت شدہ یتیم بچوں، بیوائوں اور ترکی سے آئی ایچ ایچ اور ٹکا کے وفود اور الخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور ترکی کے ترانے بجا کر کیا گیا۔ ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے لئے الخدمت کی کاوشیں کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ انہوں نے کہ کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد اپنے بھائیوں اور دوستوں سے ملنا ہے۔ترکی کے عوام پاکستانی عوام کو بہت پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی بہن بھائیوں نے ہمیں آزادی کی جنگ میں بہت مدد کی۔

ہم پاکستانی عوام کے مشکل دنوں میں ساتھ رہے اور رہیں گے۔ اور ہم پاکستان کی معیشت کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔محمد عبدالشکور صدر الخدمت فائونڈیشن نے ’’یتیم سے اظہار یکجہتی کے دن‘‘کے موقع پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مائیں اگر اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں گی تو وہ اچھے انسان بنیں گے۔ بچوں کو تعلیم اور اچھے اخلاق کا درس دیں۔

الخدمت فاونڈیشن ایسے بچوں کی ماوں کو صحت، تعلیم اور بچوں کی پرورش کا طریقہ سیکھائیں گے۔ ہم یتیم بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم ہنر مند ماوں کے لئے قرض حسنہ فراہم کریں گے۔ اور کہا کہ آج پاکستان بھر سے تقریباًً 800پھولوں جیسے معصوم بچے ہمارے پروگرام میں شریک ہیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم 10,000سے زائد بچوں کے کفالت کر رہے ہیں ۔

تقریب میں یتیم بچوں کی جانب سے ملی نغمے پیش کئے گئے ۔بچوں کی پرفارمنس پر ترکی سے آئے وفد کے اراکین بچوں میں گھل مل گئے۔ بچوں کو گود میں اٹھا کر تصاویر بنائیں اور انھیں پیار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ترک مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائی گئیں جبکہ بیوائوں میں 100 سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :