اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی کا رروائی متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ،

ملزم سے 3مسروقہ کا ریں ، مو با ئل فون ، لیپ ٹا پ ، ٹیبلٹ ، طلا ئی زیو رات ، گھڑ یا ں اور دیگر اشیا ء بر آمد

جمعرات 26 اپریل 2018 23:17

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے چوری کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ کو دیا جنہو ں نے ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمد اشرف شاہ کی زیر نگر انی سب انسپکٹر طا ر ق رئوف ،اے ایس آئیز محمد اشرف ، ذوالفقار علی معہ کنسٹیبلا ن لیا قت ، شیر خا ن اور محمد ارشد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد شبیر ولد محمد صادق سکنہ تحصیل فتح جھنگ ضلع اٹک کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 3مسروقہ کا ریں ،سوزوکی لیا نہ رجسٹر یشن نمبر LB-131، ہنڈا سوک رجسٹر یشن نمبر PV-232اور ٹیو ٹا کر ولا رجسٹر یشن AAG-757اور مو با ئل فون ، لیپ ٹا پ ، ٹیبلٹ ، طلا ئی زیو رات ، گھڑ یا ں اور دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 65مورخہ4-3-2018بجر م 380/457/75, 381-A/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ ،مقدمہ نمبر 82مورخہ21-03-2018بجر م 381-A/380/411/75ت پ تھا نہ ما ر گلہ ،مقدمہ نمبر127مورخہ14-03-2018بجر م 380/457/75, 381-A/411ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ،مقدمہ نمبر160مورخہ1-4-2018بجر م 380/457/75, 381-A/411ت پ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا ،مقدمہ نمبر 2مورخہ1-1-2018بجر م 380/457/75, 381-A/411ت پ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا درج ہیں ملزم قبل ازیں بھی تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا ، تھا نہ رمنا اور تھا نہ مار گلہ کے مقدما ت میں چالا ن ہو چکا ہے، ملزم گھر وں میں چوری کے دوران طلا ئی زیورات ، مو با ئل فون ، لیپ ٹا پ، نقدی و دیگر اشیا ء چوری کر نے کے سا تھ ساتھ کھڑ ی گا ڑ یو ں کو بھی چوری کر کے لے جا تا تھا ، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :