نصیرآبادکے علاقے میں بھنگربرداری کے گھروں میں آگ لگنے سے سات گھروںکا لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:41

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء)نصیرآبادکے علاقے میں بھنگربرداری کے گھروں میں آگ لگنے سے سات گھروںکا لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،فائربرگیڈموقع پر پہنچ کرآگ پرقابوپالیا،دیگر گھروں کومزیدنقصان ہونے سے بچالیا پیپلزپارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبرمیرجعفرکریم بھنگر کا متاثرہ گوٹھ کا دورہ اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرکے موقع پر ہی ان کی مالی معاونت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے میرحسن میں گوٹھ حاجی واحدبخش کھوسہ میں پراسرارطوربھنگربرادری سے تعلق رکھنے والے افرادمحمد مرادبھنگر،محمد حیات بھنگر، محمد رحیم بھنگر،عبدالرحیم بھنگر،محمدبھنگرکے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے سات گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث قیمتی گھریلوسامان جل کر خاکسترہوگیا جس کی مالیت لاکھوں روپے کی بتائی جاتی ہے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں فائر برگیڈ کاعملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کرآگ پر قابوپاکردیگر گھرجلنے سے بچالیا جبکہ پیپلزپارٹی صوبائی کونسل کے ممبر میرجعفرکریم بھنگرگوٹھ حاجی واحد بخش کھوسہ پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کی اورموقع پرہی انہیں مالی امدادبھی فراہم کی علاوہ ازیں متاثرہ خاندانوں سے صوبائی حکومت اورکمشنر نصیرآبادسے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہماری مالی مددکرے اب ہم کھلے آسمان تلے زندگی گزارہے ہیں ہماری زندگی بھرکی جمع پونجی جل کر خاکسترہوگئی ہے اورہماری فوری مددکی جائے تاکہ ہمارے نقصانا ت کا ازالہ ہوسکے ۔