حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیاں ، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور محاصل میں اضافہ ہوا،اقتصادی جائزہ رپورٹ

جمعرات اپریل 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں مشکل صورتحال کے باوجود غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور محاصل میں اضافہ جیسے بنیادی اقدامات کئے گئے، جس سے ترقیاتی اخراجات اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر صرف کئے جانے والے بجٹ کے اضافہ میں مدد ملی۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18 کے مطابق مالی سال 2013ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8.2 فیصد کے مساوی تھا جو رواں مالی سال کے دوران 5.8 فیصد تک کم ہو گیا۔

2018ء کی پہلی ششماہی میں مالیات کے شعبہ میں نمایاں بہتری ہوئی اور اخراجات کے مقابلے میں محاصل میں اضافہ ہوا اور رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے 2.3 فیصد تک کم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ء کے لئے اخراجات کا کل تخمینہ 7646.8 ارب روپے تھا جس میں جاری اخراجات کیلئے 5393.9 ارب روپے کا تخمینہ ہے جو کل اخراجات کے 70.5 فیصد کے مساوی ہے جبکہ حکومت نے کل اخراجات کے 29.5 فیصد کے مساوی بجٹ ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :