حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینکوں سے بجٹ سپورٹ کیلئے 853.3 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا،اقتصادی جائزہ رپورٹ

جمعرات اپریل 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18 کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینکوں سے بجٹ سپورٹ کیلئے 853.3 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران قرضے کا حجم 704 ارب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران وفاقی حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے 2236.7 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 801.6 ارب روپے تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینکاری کے شعبہ کے داخلی اثاثہ جات میں 1243.7 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ مالی سال کے دوران 1040.9 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح بینکاری کے شعبہ کے خارجی اثاثہ جات کے حجم میں جاری مالی سال کے 9 ماہ میں 472.8 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 284.8 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران محفوظ زر کی شرح میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جو رواں مالی سال کے دوران 5.6 فیصد رہا ہے۔