حکومت مالی سال 2018-19ء کیلئے عوام کو دوستانہ بجٹ پیش کرے گی، سید جاوید علی شاہ

جمعرات 26 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مالی سال 2018-19ء کیلئے عوام کو دوستانہ بجٹ پیش کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ 2018-19ء عوامی خواہشات کے مطابق ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت کا آخری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ متوازن اور ترقی پر مبنی بجٹ کے ذریعے ملک ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :