پاکستان اور چین کا حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کی تعمیر پر اتفاق

جمعرات 26 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) حکومت کے اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت شاہراتی منصوبوں کے علاوہ پاکستان اور چین نے حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رواں سال رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریل اور روڈ پراجیکٹوں کے علاوہ سی پیک کے تحت راہداری سے متعلق بڑے شہروں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے چھٹی مشترکہ رابطہ کمیٹی نے تمام صوبوں میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی شمولیت کی منظوری دی ہے اور یہ منصوبہ بندی اور تعمیل کے مراحل میں ہے۔ جن میں گریٹر پشاور ریجن ماس ٹرانزٹ، کوئٹہ ماس ٹرانزٹ اور اورنج لائن لاہور اور کراچی سرکلر ریلوے شامل ہیں۔