پاکستان اور چین کی سرحد کے دونوں طرف خنجراب تا راولپنڈی فائبر آپٹک پراجیکٹ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اقتصادی سروے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) حکومت کے اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان اور چین کی سرحد کے دونوں طرف خنجراب تا راولپنڈی فائبر آپٹک پراجیکٹ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

820 کلومیٹر طویل کیبل بچھانے کے عمل کی تکمیل اگست 2018ء میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ملک کے شمالی علاقوں میں سیکٹر II کی ترقی کے علاوہ ٹرانزٹ یورپ و ایشیاء خطہ جاتی کیبل نیٹ ورک کو پاکستان کے ساتھ منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔ سی پیک کے تحت ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کے آزمائشی منصوبہ ڈیجیٹل ٹریرسٹریل ملٹی بینڈ براڈ کاسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :