پاکستان دوستانہ ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا اور تمام تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر یقین رکھتا ہے

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا روس میں سیکورٹی امور سے متعلق بین الاقوامی اجلاس سے خطا ب

جمعرات 26 اپریل 2018 23:44

پاکستان دوستانہ ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا اور تمام تنازعات مذاکرات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان دوستانہ ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا اور تمام تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔جمعرات کو روس کے تفریٖحی شہر سوچی میں سیکورٹی امور سے متعلق اعلی سطح کے نویں بین الاقوامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ بین الاقوامی سٹریٹجک سیکورٹی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور دوسروں کی جنگیں نہ لڑنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اقتصادی احیاء اور سماجی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کے مشیر نے قبل ازیں ماسکو میں رشین فیڈریشن کے سیکرٹری نیکولائی پروشیف سے اعلی سطح پر بین الوزارتی مذاکرات کئے۔ناسر جنجوعہ نے اس موقع پر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ،مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی کامیابوں اور مقبوضہ کشمیر ،فلسطین، اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے اس موقع پر افغانستان کے سیکورٹی مشیر حنیف اتمر،مصر کے قومی سلامتی کی مشیر فیضہ ابوالاناگہ،سیکرٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل ایران علی شامخانی اور سیکرٹری سیکورٹی کونسل قزاخستان نورلان یرمیک بائف سے بھی ملاقاتیں کیں۔