وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ سکیم کے تحت حکومت نے اب تک 22205 ملین روپے قرضے کی مد میں فراہم کئے،اقتصادی سروے

جمعرات اپریل 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) موجودہ حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ سکیم کے تحت اب تک 22205 ملین روپے قرضے کی مد میں فراہم کئے جبکہ یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے اب تک ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اقتصادی سروے کے مطابق وزیراعظم یوتھ بزنس قرضہ سکیم کے تحت حکومت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضہ فر اہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت 9737 ملین روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جبکہ وزیراعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ نوجوان اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔ وزیر اعظم کی یوتھ ٹریننگ سکیم کے تحت 2017-18ء میں 33530 فیز ٹو (بیج فائیو) انٹرنز نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :