بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی تعداد 31 دسمبر 2017ء تک بڑھ کر 56 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اقتصادی سروے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی تعداد 31 دسمبر 2017ء تک بڑھ کر 56 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق 2012-13ء میں یہ تعداد 37 لاکھ کے قریب تھی۔

(جاری ہے)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سالانہ امداد کی فراہمی 2007-08ء میں 16 ارب روپے تھی جو بڑھ کر 2017-18ء میں 121 ارب روپے ہو گئی۔ سہ ماہی نقد امداد 3 ہزار روپے فی خاندان سے بڑھا کر مالی سال 2016-17ء میں 4834 روپے کر دی گئی۔ بی آئی ایس پی کے ذریعہ 15 جنوری 2018ء تک 563.57 ارب روپے بطور غیر مشروط نقد امداد منتقل کئے گئے۔ اس پروگرام میں 98.6 فیصد خاندانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ادائیگی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :