الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:47

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے، اس فیصلہ کا اطلاق 26 اپریل 2018ء سے ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ محمد آصف کی نااہلی کا فیصلہ جمعرات کو دیا تھا۔