نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آبادکے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

فارن سروس آف پاکستان ،پولیس سروس،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ،آڈٹ اینڈاکاونٹس اور سیکرٹریٹ گروپ کے سنیئر افسران شامل

جمعرات 26 اپریل 2018 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آبادکے 23ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ 13رکنی وفد میں فارن سروس آف پاکستان ،پولیس سروس آف پاکستان،کامرس اینڈ ٹریڈگروپ ، پاکستان آڈٹ اینڈاکاونٹس سروس اور سیکرٹریٹ گروپ کے سنیئر افسران شامل تھے۔

چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ دورے کے دوران افسران نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء کو کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بتایا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نافذالعمل سکیورٹی پروٹوکولز مثالی ہیں اور اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین راہنمائی اور امداد کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کی تعریف کی اور ایسے منصوبوں کووطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ دورے کے اختتام پر دونوں اداروں کے نمائندگان میں یادگاری شیلڈ ز کا تبادلہ کیا گیا۔