میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گری،وجہ کچھ اور، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائوں گا، خواجہ آصف
سیاست میں اتارچڑھائو آتے رہتے ہیں،مخالفین یہ نہ سمجھیں کہ نواز شریف اور میری نا اہلی سے ہمیں ووٹ کم ملیں گے یہ انکی خام خیالی ہے، ووٹ کی عزت و احترام کو بحال کروائیں گے ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع کرائے،تمام اکاؤنٹس اور اثاثے ظاہر کر چکا ہوں، کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں دو گھر اور کچھ جائیداد کا مالک ہوں کوئی کروڑ پتی نہیں ہوں،سابق وزیرخارجہ کی گفتگو
جمعرات 26 اپریل 2018 23:58
(جاری ہے)
میں نے جو خدمت کی وہ قوم کے سامنے ہے۔ میرے ٹیکس اوربینک کے تمام کاغذات واضح اور صاف ہے اس میں کسی قسم کی خرد برد نہیں کی ہے۔ میری دستاویزات کے ساتھ میں نے اقامہ بھی لگا دیا تھا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتا ہوں اپنی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔ میری اہلیہ کا نیو یارک میں اکاؤنٹ ہے اسے بھی ظاہر کیا گیا کوئی چیز نہیں چھپائی اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات ظاہر کر چکا ہوں۔ تمام انکم اثاثے ظاہر کئے مکمل ٹیکس دیتا ہوں ۔1990ء میں ایک کمپنی کا شیئر خرید لیا اور اس سے رقم آتی تھی۔ ساری چیئر مین پہلے سے چلی آ رہی تھی سب کو پتہ تھا لیکن میاں نواز شریف کے نا اہلی کے بعد مخالفین کو اس چیز کو اچھالنے کا اچھا موقع ملا۔ ابھی بھی حلفاً کہتا ہوں کہ کوئی چیز مخفی نہیں رکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے اٹھائیس بہترین سال سیاست میں گزارے ہیں لیکن عدالت کے فیصلے سے دکھ ہوا۔ عدالت نے کہا کہ میں نے آمدنی چھپانے کی کوشش کی ۔ مجھے بتایا جائے کہ میں نے کب اور کیا چھپایا۔ عدالت کو آمدنی کے متعلق تمام چیزیں واضح طریقے سے جمع کرایا۔ میں نے اب تک عزت کمائی ہے جسے کوئی نیہں چھین سکتا۔ ملک اور اپنے حلقے کے عوام کے لئے جتنا ہو سکا خدمت کی۔ تمام ادوار دیکھ چکا ہوں پاکستان ماں دھرتی ہے اس مٹی سے محبت ہمیشہ سے دل میں رہی ہے اور تا ابد رہے گی۔ مجھے میرے خاندان اور حلقے کے لوگوں کے لئے یہ باعث فخر ہے کہ میں نے پاکستان کی مختلف حوالے سے بھرپور خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین یہ نہ سمجھیں کہ میاں نواز شریف اور میری نا اہلی سے آئندہ الیکشن میں ہمیں ووٹ کم ملیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے۔ ووٹ کی عزت و حرمت کو بحال کروائیں گے اور آئندہ انتخابات میں توقع سے زیادہ ن لیگ کو ووٹ ملیں گے۔ میرا بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے میں اور میرے والد نے سیالکوٹ سے 12الیکشن جیتے ہیں۔ آئینی اداروں کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گرائی گئی اس کی وجہ کوئی اور ہے۔۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.