مال روڈ پر غلط پارکنگ پر ریٹائرڈ ائیر فورس افسر کی گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جرم بن گیا

ریٹائرڈ کموڈور نے گاڑی اٹھانے والوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلح نوجوان بلا لئیے،فوجی جوانوں نے اپنی ہی پولیس پر اسلحہ تان لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 اپریل 2018 23:38

مال روڈ پر غلط پارکنگ پر ریٹائرڈ ائیر فورس افسر کی گاڑی اٹھانا ٹریفک ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :مال روڈ پر غلط پارکنگ پر ریٹائرڈ ائیر فورس افسر کی گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جرم بن گیا۔ ریٹائرڈ کموڈور نے گاڑی اٹھانے والوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلح نوجوان بلا لئیے،فوجی جوانوں نے اپنی ہی پولیس پر اسلحہ تان لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ تشویشناک واقعہ راولپنڈی کے مال روڈ پر پیش آیا۔

جہاں ایک ریٹائرڈ ائیر کموڈور ضیاالحق نے غلط جگہ پارکنگ لگا رکھی تھی ۔جیسے ہی اس غلط پارکنگ کے خلاف قدم اٹھانے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار حرکت میں آئے تو سابق ائیر فورس افسر قانون کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔معاملہ بڑھا تو سابق ائیر فورس افسر نے گاڑی اٹھانے والوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلح فوجی جوان بلا لئیے۔

(جاری ہے)

فوجی جوانوں نے آتے ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا اورانکو گالیاں دینے لگے۔

اس سارے واقعہ کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی ملک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔عوام کی اکثریت کے مطابق ریٹائرڈ آرمی افسر کا یوں بلا جواز فوجی جوانوں کا بلا لینا اور پھر ان جوانوں کا قانون کے نفاذ میں رکاوٹ بننا اور باوردی پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان کر انکو گالیاں دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

نجی ٹی وی کے اینکر نے بھی اس ویڈیو کو چلاتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ کیا ہم اپنی مسلح افواج پر پیسہ اس لئیے خرچ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہی ملک میں قانون کی دھجیاں بکھیریں اور اپنے ہی لوگوں پر اسلحہ تانیں۔اس دوران اینکر نے ائیر چیف مارشل سے درخواست کی کہ وہ ان مسلح جوانوں کے خلاف قدم اٹھا کر مثال قائم کریں ۔وہاں کیا واقعہ ہوا تھا آپ بھی ویڈیو دیکھیں۔
مال روڈ پر غلط پارکنگ پر ریٹائرڈ ائیر فورس افسر کی گاڑی اٹھانا ٹریفک ..