کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے،نوجوان کھیل اور تعلیم دونوں میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں،ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے کہاہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نوجوانوں کو صحتمندماحول کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن کمیٹی کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جو افغان کلب پشین اور قلعہ سیف اللہ لاجواب ٹیم کے درمیان کھیلا گیاجو کے ایک ایک گول سے برابر ہوگیا میچ کا فیصلہ پنلٹی پر ہوا جو کہ افغان کلب پشین نے جیت لیا ٹورنامنٹ کے ممان خصوصی سردار خوشدل خان لونی نے کہا کہ ًضلع پشین میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے نوجوانوں میں کھیل اور تعلیم دونوں میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں اور اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے اور کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوان نسل کو غلط راستے پر جانے سے روکا جاسکتا ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سردار خوشدل خان لونی نے گلشن کمیٹی کے صدر غلام محمد کاکڑ کو ایک لاکھ کا چیک دیا اور امید ظاہر کہ کہ پشین میں کھیلوں کی سرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔