امن و اما ن کے قیام کے بغیر سی پیک سمیت دیگر تر قیاتی منصو بوں کی تکمیل مشکل ہو گی ،الیکشن سے قبل کچھ لوگ افراتفری پیدا کرناچاہتے ہیں، ،حکومت اور سیکورٹی ادارے الیکشن سے قبل بے یقینی کی صورتحال ختم کریں ،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی پریس کانفرنس

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

کوئٹہ۔ 26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپا ئو نے کو ئٹہ میں پیش آ نے والے دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عام انتخابا ت کا انعقاد مشکل ہوتا نظر آرہا ہے، لگ رہا ہے کچھ لو گ الیکشن سے قبل افراتفری چا ہتے ہیں ،امن و اما ن کے قیام کے بغیر سی پیک سمیت دیگر تر قیاتی منصو بوں کی تکمیل مشکل ہو گی بلکہ تیز رفتار معا شی تر قی کا خواب بھی شر مندہ تعبیر نہ ہو گا ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کو ئٹہ ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن با ر روم میں وکلا ء اور بعد ازاں قومی وطن پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپا ئونے کہا کہ میں پہلی با رکیسز ختم ہونے کے بعدکوئٹہ آیا ہوں،انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پیش آ نے والے دہشتگردی کے واقعہ میں پولیس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک اور بلو چستان سے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ الیکشن قریب آتے ہی دہشگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جن سے لگ رہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل یہاں کچھ لوگ افراتفری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں روزانہ لاشیں گرتی ہیں،حکومت اور سیکورٹی ادارے الیکشن سے قبل بے یقینی کی صورتحال ختم کریں تا کہ الیکشن کی تیاری کی جا سکے ،سانحہ اے پی ایس کے بعد20نکا تی نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا بلکہ اس پر تما م سیاسی جما عتوں اور عسکری قیا دت نے اتفا ق کر تے ہو ئے فیصلہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کر تے ہو ئے دہشتگردی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے لیکن افسوس اس پلا ن پر پو ری طرح عمل در آ مد نہ ہو سکا، ضرورت اس امر کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرفو ری عملدآمد کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئیں، انہوں نے کہا کہ امن و اومان کی بہتری تک سی پیک سمیت دیگر منصوبوںکی تکمیل مشکل ہے بلکہ جب تک ملک میں امن نہیں آتااس وقت تک ملک میں تیز رفتار معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو گا۔

انہوں نے ہمسایہ ممالک افغانستان اورایران کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے کو ششوں پر زور دیا۔