ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن آج مری میں کھلی کچہری لگائیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اورچوہدری طاہر عباس انسپکٹر سرکل آفیسر راولپنڈی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم کرپشن کی روک تھام اور اسکے خاتمے کیلئے آج 27 اپریل بروز جمعہ جناح ہال میونسپل کارپوریشن مری میں دن 1 بجے کھلی کچہری لگائینگے کسی بھی محکمہ کی شکایت کیلئے عوام کھلی کچہری میں پہنچ کر اپنی شکایات بتائیں۔