لیبر ونگ ن تحصیل مری کے زیر اہتمام لیبرڈے کے حوالے سے پروقار تقریب یکم مئی کو منعقد ہوگی

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) لیبر ونگ ن تحصیل مری کے زیر اہتمام لیبرڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب یکم مئی کو جی پی او چوک مال روڈ مری میں منعقد ہوگی صدر لیبرونگ ن غالب بشیر عباسی ،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی کے مطابق اس تقریب میں مسلم لیگ ن کی تمام تنظیموں اورعہدیداروں کو شرکت کی دعوت دیگئی ہے تقریب سے صوبائی رہنماء راجہ عتیق سرور اور حافظ عثمان عباسی خطاب کرینگے اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :