حضرو شہر میں لکوڑی کا نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا

جمعرات اپریل 23:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) حضرو شہر میں لکوڑی کا نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا پولیس چوکی ہٹیاں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق جمرات کے روز تقریبا 8بجے کے قریب لکوڑی گائوں کا اٹھارہ سالہ نوجوان زاہد خان ولد منظور خان جو اپنے کام کے سلسلے میں مین روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک مسجد خلافت کے قریب اپنے موٹر سائیکل کو قابو نہ رکھ سکا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر کر سامنے فٹ پاتھ سے جا لگا سر میں شدید چوٹیں لگنے سے نوجوان کو فوری طور پر سول ہسپتال حضرو پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا نوجوان زاہد کی میت اس کے گھر لائی گئی تو علاقے میں کہرام مچ گیا پولیس چوکی ہٹیاں کو اطلاع ملی کہ کامرہ کے قریب ایک نا معلوم شخص جسکی عمر تقریبا 40سال سے زیادہ کی معلوم ہوتی ہے اطلاع ملتے ہی ہٹیاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے نعش کو سول ہسپتال حضرو پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ٹی ایم اے حضرو کے حوالے کر دی گئی جنہوں نے نعش کو دفن کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :