ملک امین اسلم کی قیادت میں تحریک انصاف آج ریلی نکالے گی

جمعرات اپریل 23:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب اور مرکزی رہنما تیمور اسلم نے کہا ہے کہ29اپریل کو لاہور میں ہو نے والے تاریخی جلسے کی تیاری اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے آج بروز بدھ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ NA55ملک امین اسلم کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جائے گی،انہوں نے ان خیا لات کا اظہار صحافی اقبال شاہ اور ساجد محمود سے کر تے ہو ئے کیا اور کہا کہ جس میں تحصیل اٹک ،حضرو اور حسن ابدال کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوکر چئیرمین عمران خان کیساتھ اپنے والہانہ محبت کا ثبوت دیں گے اور انہوں نے کہا کہ ریلی حضرو شہر سے دن2بجے شروع ہوگی اور اس کا اختتا م اٹک شہر میں 6بجے ہو گا۔