ْحیدرآباد کے عوام نے جن لوگوں کو چوکیدار بنایا وہ چوروں سے مل گئے ، اربوں روپے فنڈز کہاں گئے ، میئر حیدرآباد تم تو امریکہ بھاگ جاؤ گے لیکن ہمیں یہیں رہنا ہے، پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 00:00

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام نے جن لوگوں کو چوکیدار بنایا وہ چوروں سے مل گئے، اربوں روپے فنڈز کہاں گئے ، میئر حیدرآباد تم تو امریکہ بھاگ جاؤ گے لیکن ہمیں یہیں رہنا ہے ، خون پسینہ بہا کر جن لوگوں کو کرسیوں پر بیٹھایا وہی شہریوں کا خون چوس رہے ہیں ، میں آخری موقع دے رہا ہوں اللہ سے معافی مانگو اور آجاؤ ورنہ پھر تمہیں موقع نہیں ملے گا ہمیں عوام ووٹ دیں گے، تو ہم صاف پانی ، بجلی کی فراہمی اور صحت و صفائی کا بہترین نظام دیں گے وہ حیدرآباد میں آواز حیدرآباد ریلی سے خطاب کررہے ہیں جس کا آغاز ہیر آباد سے ہوا جبکہ اختتام کوہ نور چوک پر ہوا ریلی میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ، وسیم آفتاب ، شبیر قائم خانی ، ڈاکٹر جمیل راٹھور ، اراکین اسمبلی آصف حسنین ، سمیتا ، فوزیہ ، نائلہ ، ناہید ، سلیم بندھانی ، ارتضیٰ فاروقی ،مزمل قریشی ، حاجی انور رضا ، ڈپٹی میئر ارشد وہرہ،سیف الدین خالد ،محبوب ، ندیم قاضی ، رضوان گدی اور دیگر بھی شریک تھے مصطفی کمال نے کہاکہ حیدرآباد میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں آواز حیدرآباد ریلی میں شرکت کی ہے مجھے معلوم ہے یہاں بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں آرہی ہے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے کچرے کے جگہ جگہ ڈھیر لگے ہو ئے ہیں شہریوں کو علاج کی سہولیات نہیں ،زہریلا پانی پینے کو مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی قدم گاہ مولیٰ علیؓ سے اسٹیشن تک گندا بدبو دار پانی بہہ رہا ہے کہاں ہے حیدرآباد کا میئر وہ کیوں عوام کے مسائل حل نہیں کرتا مجھے معلوم ہے تمہارے پاس امریکی شہریت ہے تم تو امریکہ بھاگ جاؤ گے لیکن ہمیں یہیں رہنا ہے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے جن کو چوکیدار بنایا وہ چوروں سے مل گئے انہوں نے خون پسینہ بہانے والوں کو خون چوسنا شروع کردیا تمہارے پاس گورنر ، 8سینیٹرز 25اراکین قومی اسمبلی اور پچاس سے زائد ایم پی ایز تھے وزارتیں تھیں ہر حکومت کا تم حصہ رہے لیکن تم نے حیدرآباد کو یونیورسٹی بنواکر نہیں دی یہاں کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا کہ عوام کو بہتر علاج مل سکے شہریوں کو اپنے مریض کو لیکر کراچی بھاگنا پڑتا ہے شہریوں کے لیے نکاسی و فراہمی آب کا مسئلہ حل نہیں کیا شہری زہریلا پانی پی رہے ہیں،میں ایک موقع دے رہا ہوں اللہ سے معافی مانگوآجا ؤورنہ پھر موقع نہیں ملے گا حرام خور اور رشوت خوروں کے دن گنے جاچکے انہوں نے کہاکہ مہاجر نام پر اب قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا میں خود مہاجر ہوں لیکن کسی بھی قوم سے لڑنے کے بجائے انہیں ساتھ مل کر جدوجہد کررہا ہوں انہوں نے کہاکہ2018ء کے انتخابات میں سندھ کے شہری علاقوں سے ڈولفن کو ووٹ ملیں گے پی ایس پی ملک کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ مظلوم عوام ہیں۔