متحد ہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے انتخابات مکمل

شمس سواتی ایم ایم اے راولپنڈی کے صدر،ڈاکٹرضیاء سیکرٹری منتخب

جمعہ 27 اپریل 2018 00:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) متحد ہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے انتخابات مکمل ،جماعت اسلامی کے شمس الرحمن سواتی کوضلعی صدرمنتخب کرلیا گیا۔ایم ایم اے کی ڈویژنل انتخابی کمیٹی کی زیرنگرانی سیدمودودی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں اتفاق رائے سے تما م عہدیدارون کاانتخاب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرپرست اعلیٰ مولانا تاج محمدخان،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرضیاء الرحمن ،سینئرنائب صدرطارق منیربٹ ،نائب صدور مولانا عبد الغفور توحیدی،محمود علی نقوی ،سردارمحمدبشیر،،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدعزیرحامد،راجہ فہیم کیانی ،سیدرضی الحسن ،حافظ محمدصدیق،سیکرٹری اطلاعات قاری ظہیرہزاروی اورسیکرٹری مالیا ت سیدجاوید علی شاہ کو منتخب کیا گیا۔

منتخب ہونے کے بعداجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ مذہبی جماعتیں مایوسی کے اندھیروں میں اُمید کی کرن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قبلہ واشنگٹن نہیں بلکہ مکہ اور مدینہ ہے۔