پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے مجرم کو سخت سزا سنادی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 00:07

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے مجرم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26اپریل 2018ء) :پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے مجرم کو سخت سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق مجرم سادات امین کو ایف آئی اے نے سرگودھا سے گرفتار کیا تھا،سادات امین کا تعلق بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والے گروہ سے تھا اور گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے لا تعداد ایسی ویڈیوز برآمد ہوئیں تھیں جن میں بچوں کے ساتھ ہونے والی فحش حرکتوں کو فلمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور کی ایک عدالت نے بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو 7 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائمز آصف اقبال کے مطابق اس قسم کی نوعیت کے مقدمے میں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :