آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں

جمعہ 27 اپریل 2018 09:20

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹیمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔

فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :