اسرائیل میں سیلاب نو ہلاک

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اسرائیلی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں واقع صحرائے النقب میں شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب یا فلیش فلڈ کی لپیٹ میں آ کر 9 کوہ پیماؤں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ 3 ابھی تک لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تینوں کی تلاش کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش بحر مردار میں گرنے والے دریا زفیت میں کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یہ ضرور بتایا کہ فلیش فلڈ سے 25 نوجوان متاثر ہوئے ہیں لیکن زخمیوں کی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کو شدید موسلادھار بارشوں کا سامنا رہا ہے۔