میکسیکو، ایک ہفتے کے دوران تین پادریوں کا قتل

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

میکسیکوسٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں گزشتہ سات ایام کے دوران کم از کم3 پادریوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ 1 پاردی موئزس فابیلا ریاس کی عمر 83 برس بتائی گئی ہے اور انہیں 3 اپریل سے نامعلوم افراد نے مغوی بنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

کیتھولک میڈیا سینٹر کے مطابق پادری ریاس کے خاندان نے ان کی رہائی کے لیے 1لاکھ ڈالر کا تاوان بھی ادا کیا تھا۔

میکسیکو کے تفتیشی حکام کے مطابق پاردری ریاس کی موت بظاہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔ قبل ازیں 1پادری کو مغربی بحرالکاہل کے شہر گواڈالاخارا میں گولی ماری گئی تھی جب کہ ایک اور کودارالحکومت میکسیکو سٹی کے نواح میں چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔ تینوں پادریوں کا تعلق رومن کیتھولک چرچ سے بتایا گیا ہے۔