شامی صوبے ادلب کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اقوام متحدہ نے شمالی مغربی شامی صوبے ادلب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارک لوکوک کے مطابق اس صوبے کے تقریباً 20 لاکھ شہریوں کو اشیاء ضرورت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مشکلات کے شکار افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ ادلب کے متعدد علاقوں میں باغی ابھی تک موجود ہیں۔ مارک لوکوک کے بقول حکومتی دستوں اور باغیوں کے مابین جاری لڑائی کی وجہ سے امدادی اشیاء کی فراہمی میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :